میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس

عمران خان کو 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔ عمران خان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج پانچ مقدمات پر سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا جان محمد، سردار مصروف اور نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی جان محمد نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو روزانہ جیل سے عدالت لانا آسان نہیں۔ جج ابوالحسنات نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ روز جیل سے لانا مناسب بھی نہیں اور کیسز میں شریک ملزمان کی بھی حاضری مارک ہونی ہے۔ وکیل صفائی جان محمد نے استدعا کی کہ پانچوں مقدمات کی مختلف تاریخیں رکھنے کی بجائے ایک تاریخ رکھ لیں، چاہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری بغیر کسی مشکلات کے لگا دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی مسائل بھی ہیں۔ جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک دن ہی آنا ہے اور کون سی مشکل بات ہے، شریکِ ملزمان کی تعداد زیادہ ہے اور حاضری الگ الگ لگانا مشکل ہو جائے گا، جب طلبی کا معاملہ ہوگا تو پھر تمام کیسز کو طلب کر دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں 25 ستمبر، تھانہ سی ٹی ڈی اور سنگجانی میں 12 اکتوبر جبکہ تھانہ گولڑہ میں 5 اکتوبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں