میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پی ٹی آئی کا بلّا چل گیا،محمود مولوی کامیاب

کراچی میں پی ٹی آئی کا بلّا چل گیا،محمود مولوی کامیاب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

17 امیدوار مدمقابل،الیکشن کمیشن نےآر ایم ایس سسٹم پر اب تک 240 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ جاری کر دیے
محمود مولوی 29 ہزار 475 ووٹ ،ایم کیو ایم امیدوار معید انور 13 ہزار 193 ووٹ لیکرکے دوسرے نمبر پر رہے
کراچی(اسٹا ف رپورٹر) شہر قائد این اے 245 کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے بعد بتدریج نتائج آرہے ہیں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی نے میدان مار لیا۔تفصیلات کے مطابق این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے میدان میں 17 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آر ایم ایس سسٹم پر اب تک 240 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ موصول ہوچکے ہیں۔غیرسرکاری اور غیر حتمی انتخابی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمود مولوی 29 ہزار 475 ووٹ سے سب سے آگے، ایم کیو ایم امیدوار معید انور 13 ہزار 193 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے علاوہ ازیں ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا 9342 ووٹ لے کر تیسرے اور فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے 3130 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔پی ٹی آئی نے محمود مولوی اور ایم کیو ایم نے معید انور کو میدان میں اتارا ہے جبکہ ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا اور پی ایس پی کی جانب سے سید حفیظ الدین مقابلے میں شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کی جانب سے ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا جاچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں