جامعہ بنوریہ قبضہ گروپ نے محمدی مسجد ملیر 5 لاکھ میں فروخت کر دی
شیئر کریں
مصنوعی تنازع کھڑاکر کے مسجداصل ذمہ داروں سے لے کرپیسوں کے عوض دوسرے فریق کے حوالے کردی گئی
اصل فریق مسجد کا قبضہ لینیکیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیںمگر مفتی نعمان انہیں بھانک انجام سے خوفزدہ کر رہے ہیں
کراچی (نمائندہ جرأت) جامعہ بنوریہ العالمیہ (سائٹ) کے قبضہ گروپ نے ملیر میں محمدی مسجد جمعہ گوٹھ کو 5 لاکھ میں فروخت کردیا تفصیلات کے مطابق بنوریہ کے قبضہ گروپ نے اپنے طریقہ واردات کے مطابق مسجد میں ایکمصنوعی تنازع کھڑا کیااور پھر مسجد کے اصل ذمہ داران سے مسجد لے کر ایک دوسرے فریق کے حوالے پیسے لے کردی مگر بنوریہ کے قبضہ گروپ کی اصل نگاہیں مسجد کے برابر خالی پلاٹ پر تھی جس پر بنوریہ نے قبضہ جما لیا۔ اطلاعات کے مطابق مسجد کے اصل فریق تاحال مفتی نعیم کے بیٹے مفتی نعمان سے مسجد کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیںمگر مفتی نعمان انتظامیہ میں اپنے اثر و رسوخ کی بنا پر اس گروپ کو مسلسل دبا رہے ہیں اور انہیں بھانک انجام سے خوفزدہ کر رہے ہیں۔