میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان شہریوں کی سیکیوریٹی ،ان کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنایاجائے ،شاہ محمودقریشی

افغان شہریوں کی سیکیوریٹی ،ان کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنایاجائے ،شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ افغان رہنما اپنے باہمی اختلافات کے خاتمے اور جامع سیاسی تصفیے کیلئے جاری مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گے، کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کیلئے بہتری کا باعث ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان شہریوں کی سیکورٹی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی بحالی اور تعمیر نو، کیلئے افغانوں کو معاشی معاونت کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم امہ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے افغانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرے، کابل میں ایک ایسی وسیع البنیاد حکومت کے خواہاں ہیں ۔وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو افغانستان کے اندر اور باہر کچھ امن مخالف قوتوں (اسپائیلرز) کی موجودگی کے خطرے سے بھی آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کابل میں واپسی کے منتظر مختلف ممالک کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے ورکرز اور میڈیا نمائندگان کے انخلاء کیلئے پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معاونت سے بھی آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی سے افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثمین نے وزیر خارجہ کو کل 22 اگست کو جدہ میں افغانستان کے حوالے سے منعقد ہونیوالے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کی بابت آگاہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں