میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے ،آرمی چیف

دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے ملاقات کی۔ مدارس کی 4طالبات سمیت 13طلبہ نے مختلف بورڈز میں پوزیشنیں حاصل کیں۔ آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات، والدین اور اساتذہ میں سووینئرز تقسیم کیے ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے ، مدارس کے طلبا کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں