میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار نے بھی پانامافیصلہ چیلنج کردیا

نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار نے بھی پانامافیصلہ چیلنج کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعدوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی 28جولائی کے پاناما فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، وزیر خزانہ نے نظرثانی درخواست پر فیصلے آنے تک 28جولائی کے عدالتی فیصلے کو معطل کرنے اور نیب میں ریفرنس دائر کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کی استدعا کر دی ہے۔ پیر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکلاء شاہد حامد اور طارق حسن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف نام نہاد اعترافی بیان کا الزام لگایا گیا، جبکہ درخواست کنندگان نے آمدن سے زاہد اثاثوں کا الزام نہیں لگایا،اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی پر اختیارات سے تجاوز کا الزام عائد کرتے ہوئے رپورٹ کو مشکوک قرار دیا، ان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کو اثاثوں کی تحقیقات کا حکم نہیں دیا گیا،20اپریل کے فیصلے میں اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات کا کوئی حکم نہ تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں