میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنگی میں راہگیرلڑکی کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اورنگی میں راہگیرلڑکی کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

گلستان جوہر کے بعد ایک اور راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں کرنے اور پرس چھیننے کی کوشش کی گئی ، جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گلی میں عبایہ پہنی لڑکی آ رہی ہے کہ اسی دوران عقب سے آنے والا موٹرسائیکل سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہو جاتا ہے۔فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق کسی نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا ، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں بظاہرپرس چھیننے کی واردات لگتی ہے۔بعد ازاں ویسٹ پولیس نے اورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم کی راہگیر خاتون کوہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کا بیان قلم بند کیا گیا اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا ، تاہم گلستان جوہر کے واقعے میں ملوث ملزم کو اب تک گرفتار نہ کیا جاسکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں