میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف ملکی ترقی،خوشحالی کے معمار ہیں،وزیراعظم

نواز شریف ملکی ترقی،خوشحالی کے معمار ہیں،وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کے خطرے کا سوچ کر رات کو نیند نہیں آتی تھی، دن رات منتیں کیں پھر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا،ملک کے ساڑھے چار سال ضائع کیے گئے، نوازشریف کو جیل میں بند کیا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیالیکشن کی آمد آمد ہے ، الیکشن میں عوام جوفیصلہ کریں گے اس پر سر تسلیم خم کریں گے،اگراللہ نے ہمیں موقع دیا توجان لڑادیں گے کھویا ہوا مقام ضروردلوائیں گے، کوئی شک نہیں غریب مہنگائی میں پس چکا ہے ،مہنگائی جادو،ٹونوں سے نہیں مسلسل محنت سے ختم ہوگی، مہنگائی کا دورجلد ختم ہوگا،محمد نواز شریف ملک کی ترقی اور خوشحالی کے معمار ہیں،برطانیہ سے 50ارب کی رقم ملکی خزانے میں آجاتی تو یہ پیسہ ان منصوبوں پر لگتا ۔ گزشتہ دور میں عوامی منصوبوں کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں،عام انتخابات میں عوام جوبھی فیصلہ کریں گے ہم قبول کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز شرقپور میں متعدد میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پروفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود، پنجاب پولیس افسران سمیت دیگر اعلی حکام موجود تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں