میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جی ڈی اے اتحاد انتخابات سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جی ڈی اے اتحاد انتخابات سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :صابر علی) سندھ میں پیپلزپارٹی کی مخالف سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں پر مشتمل اتحاد جی ڈی اے آئندہ عام انتخابات میں مزید مضبوط ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے جی ڈی اے کے اہم رہنما غوث بخش مہر اور ان کے صاحبزادوں شہریار مہر اور عارف مہر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی جس کے نتیجے میں وہ اگلا الیکشن پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے تایم دوسری جانب سندھ میں پیپلزپارٹی کی مخالف جماعتوں اور مخالف سیاستدانوں پر مشتمل ایک نئے سیاسی اتحاد کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے دوسری صورت میں جی ڈی اے کو ہی مضبوط بنا کر آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی اس حوالے سے مسلم لیگ ن جلد ہی سندھ کی اہم جماعتوں خصوصا مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا سابق وزراء اعلی سندھ لیاقت جتوئی، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور اور سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار امیر بخش بھٹو سمیت پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سندھ اسمبلی سے ملاقاتیں کر کے سندھ میں مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانے اور پیپلزپارٹی کے مقابلے پر ایک مضبوط سیاسی اتحاد بنانے کا عزم رکھتی ہے واضح رہے کہ موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کے حلیف ہیں تاہم عام انتخابات میں یہ حلیف ایک دوسرے کے حریف بن کر سامنے آئیں گے اور سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں