سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا التوا ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان
شیئر کریں
سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا سے قومی خزانے کو کروڑوں کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا، بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے سے 20کروڑ روپے سے زائد کے انتظامی اانتظامی اخراجات دوبارہ کرنا پڑسکتے ہیں۔حلقہ بندیاں دوبارہ ہونے کی صورت بیلٹ پیپرز ضائع ہوسکتے ہیں، دوسرے مرحلے میں 16اضلاع کیلیے 2کروڑ سیزائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔الیکشن کمیشن متعلقہ محکموں نے عملے کی ٹریننگ اور دیگر مد میں خطیر رقم خرچ کی ہے۔یاد رہے گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ممکنہ بارشوں کے باعث ملتوی کردیئے تھے، اب بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 اگست کو ہو گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ محرم اور موسم کی صورتحال کے باعث این اے 245 کا الیکشن بھی ملتوی کیا گیا،این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 21 اگست سے ہو گی۔