میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انوکھالاڈلہ انتخابات کی جیت پرخوش ہے نہ ہارپر،سیاست میں خریدو فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے،رانا ثنا ء اللہ

انوکھالاڈلہ انتخابات کی جیت پرخوش ہے نہ ہارپر،سیاست میں خریدو فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے،رانا ثنا ء اللہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ سیاست میں خریدو فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے ،پیسے دیتے یہ پکڑے گئے اور الزام دوسروں پر لگا دیتے ہیں،الزام لگانے سے اور جھوٹ بولنے سے عمران خان کا سیاہ دھندہ نہیں چھپ نہیں سکتا،عمران خان انوکھا لاڈلہ ہے جو انتخابات میں جیت پر خوش ہے نہ ہار پر، اس کا کام صرف دھمکیاں دینا ہے، انوکھے لاڈلے کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دھمکی آمیز گفتگو اس کیلئے باعث شرم ہے،یہ جسے پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اپنے لوگوں کو اسے ہی ووٹ ڈالنے کو کہہ رہے ہیں،پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا حق نہیں رکھتے، پی ٹی آئی کی صفوں میں زندہ ضمیر والے انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ سیاست میں خریدو فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے ،پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر عمران خان دوسروں پہ الزام لگا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیسے دیتے پکڑے گئے اور الزام دوسروں پر لگا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزام اور تہمت لگانا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کا ووٹ چور دوسروں پر کس منہ سے الزام لگارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں لوگوں کو خریدا، ویڈیوز کا ثبوت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے اس کی بھی ویڈیوز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آزادکشمیر کے الیکشن میں وفاداریاں اور ضمیر خریدے ،سینٹ کے الیکشن میں بھی عمران خان پیسے بانٹتے پکڑا گیا اس کی بھی ویڈیوز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جہاز بھربھر کر ارکان کی خریدوفروخت کرتے پکڑے گئے ۔انہوں نے کہا کہ الزام لگانے سے اور جھوٹ بولنے سے عمران خان کا سیاہ دھندہ نہیں چھپ نہیں سکتا۔بعد ازاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی کو الیکشن کمیشن سے کوئی شکایت نہیں ہوئی لیکن عمران خان ایک انوکھا لاڈلہ ہے جو انتخابات میں نہ جیت پر خوش ہے اور نہ ہار پر، اس کا کام صرف دھمکیاں دینا ہے، انوکھے لاڈلے کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دھمکی آمیز گفتگو اس کیلئے باعث شرم ہے، عمران خان کو معیاری گفتگو کرنے کا سلیقہ ہی نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں