میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
196 دہشتگردوں کی رہائی کا حکم معطل

196 دہشتگردوں کی رہائی کا حکم معطل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 196 دہشتگردوں کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے دہشتگردوں کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ منگل کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے بعد مجرمان کو سزا ہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں، کیا مجرمان رہائی کے فیصلے کے بعد جیلوں میں ہیں؟ ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجرمان جیلوں میں ہیں، عدالت ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرے۔کیس کی سماعت جمعہ کو دوبارہ ہوگی۔یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے 196 دہشتگردوں کی رہائی کاحکم دیا تھا،فوجی عدالتوں میں تمام دہشتگردوں کا ٹرائل ہوا تھا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں