میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حجاج کرام کے لیے تیار کردہ سعودی خاتون کے تحائف قومی ورثے اور جدت کا امتزاج

حجاج کرام کے لیے تیار کردہ سعودی خاتون کے تحائف قومی ورثے اور جدت کا امتزاج

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سعودی خاتون صالحہ تاج نے اپنی خداد داد صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے حجاج کرام کے لیے تحائف تیار کیے ہیں۔ صالحہ نے ڈی کوپیج کے فن کو مختلف صورتوں میں بروئے کار لا کر یہ اشیاء تیار کیں جن میں سعودی قومی ورثے اور مقامات مقدسہ کے تعارف پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے صالحہ تاج نے بتایا کہ یہ تحائف اسلامی تشخص کو نمایاں کرتے ہیں اور سعودی قومی ورثے اور مقامات مقدسہ کا تعارف پیش کرتے ہیں۔ ان تحائف میں مختلف خوشبوئیں اور ڈیکوپیج سے مزین اسلامی مقامات بالخصوص مسجد حرام، مسجد نبوی، جبل رحمہ ، مسجد نمرہ اور خانہ کعبہ کی تصاویر شامل ہیں۔ اسی طرح مکہ کلاک ٹاور، الدرعیہ اور جدہ کے اولڈ ٹاؤن کی تصاویر کے علاوہ کشن بھی ہیں جن کا حجم 10*10 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہے اور اس میں مشک کی مہک آتی ہے۔ڈیزائنر صالحہ نے بتایا کہ 35 برس قبل اپنے بچپن میں وہ محسوس کرتی تھیں کہ کوئی خفیہ طاقت ہے جو انہیں کامیابی کی جانب بڑھا رہی ہے اور پیچھے ہٹنے سے روکتی ہے۔ جدت طرازی کا فن صالحہ کے لیے نیا نہیں۔ ان کے دو بھائی آرٹ ایجوکیشن کے میدان میں خصوصی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ صالحہ اکثر سوچا کرتی تھیں کہ میں جدت کا حامل کام کیوں نہیں کرتی اور خود سے مقابلہ کر کے زیادہ بہتر نتیجہ حاصل کیوں نہیں کرتی!سعودی خاتون نے مزید بتایا کہ دوران تعلیم انہوں نے مختلف آرٹ ورک انجام دیے تاہم یہ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہی لوگوں کو متوجہ کرنے کی شکل میں سامنے آ سکا۔صالحہ کے مطابق ان کے فنی سفر کا آغاز 5 عددہاسپیٹیلیٹی سیٹس کی تیاری سے ہوا۔ وہ ان کو لے کر چھ ماہ تک شہر کی دکانوں کی خاک چھانتی رہیں۔ آخر کار ایک شخص نے ان سے 450 ریال میں اسے خرید لیا جب کہ اس پر آنے والی لاگت 380 ریال تھی۔ کم منافع کے باجود صالحہ کی بے انتہا خوشی تھی۔اپنے آرٹ ورک کے آغاز کے 5 برس بعد 2002 میں وہ اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہو گئیں اور ان کا ایجنٹس کے ساتھ اپنی اشیاء کی فروخت کا تعلق بن گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں