میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنے سمیت پورے خاندان کو پیش کر کے تاریخ رقم کی ٗ مریم اور نگزیب

وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنے سمیت پورے خاندان کو پیش کر کے تاریخ رقم کی ٗ مریم اور نگزیب

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

احتساب کا مطالبہ کرنے والے تین عدالتوں سے مفرور ہیں ٗ الزامات لگانے کا یہ سلسلہ بہت جلد ختم ہو جائیگا ٗ میڈیا سے گفتگو
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ استحقاق کے باوجود وزیراعظم نے استثنیٰ کا حق استعمال نہیں کیااور جے آئی ٹی کے سامنے اپنے سمیت پورے خاندان کو پیش کر کے تاریخ رقم کی ٗاحتساب کا مطالبہ کرنے والے تین عدالتوں سے مفرور ہیں ٗ الزامات لگانے کا یہ سلسلہ بہت جلد ختم ہو جائیگا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم محمد نواز شریف پر کسی دور حکومت میں کوئی بدعنوانی کا الزام تک سامنے نہیں آیا ۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ احتساب کا مطالبہ کرنے والے تین عدالتوں سے مفرور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے کا یہ سلسلہ بہت جلد ختم ہو جائے گا ۔ایک سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران جو تحفظات تھے وہ سپریم کورٹ میں جمع کروائے ۔ لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے جو کچھ کہا وہ عدالتوں کے بارے میں نہیں جے آئی ٹی کے بارے میں تھا ۔سپریم کورٹ میں پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے حوالے سے سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ امید ہے کہ عدالت تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تصویر لیک معاملے پر بھی عدالت نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ٗ عدالت پاناما پر بھی فیصلہ کسی کی خواہش کہ مطابق نہیں بلکہ قانون کے مطابق کرے گی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں