سب سے بڑاامتحان سپریم کورٹ کاہے ٗ سراج الحق
شیئر کریں
عدالت نے ہمیں انصاف دیا تو فیصلے چوکوں اورچوراہوں پرنہیں ہوں گے
پاناماکیس کے فیصلے سے ملک کامستقبل وابستہ ہے ٗ امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سب سے بڑاامتحان سپریم کورٹ کاہے، عدالت نے ہمیں انصاف دیا تو فیصلے چوکوں اورچوراہوں پرنہیں ہوں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ شاہی خاندان کوثبوت فراہم کرنے کیلئے3مواقع دئیے گئے،سپریم کورٹ کے ججزحکومت کی جانب سے کسی دلیل کے منتظرہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی جمہوریت سے وابستہ ہے،ایسا فیصلہ ہوناچاہیے جس سے پاکستان کرپشن سے پاک ہو۔سراج الحق نے کہاکہ پاکستان واحدملک ہے جہاں حکمران خود کواحتساب سے بالاسمجھتے ہیں ٗپاناماکیس کے فیصلے سے ملک کامستقبل وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم جرات کامظاہرہ کرکے استعفیٰ دیدیں۔