میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے ٗکھل کر سامنے بولیں ٗ شیری رحمن

کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے ٗکھل کر سامنے بولیں ٗ شیری رحمن

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

وزیراعظم ملک کے ہرادارے کومتنازع بنارہے ہیں ٗ نواز شریف کو جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دے دینا چاہیے ٗ میڈیا سے گفتگو
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے ٗکھل کر سامنے بولیں ٗوزیراعظم ملک کے ہرادارے کومتنازع بنارہے ہیں ٗ وزیراعظم کو جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی تقریر نے پورے مسئلے کو مزید گھمبیر کر دیاہے ٗاحتساب کواستحصال کہہ رہے ہیں اور سپریم کورٹ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں اس احتساب کونہیں مانتے ٗوزیراعظم نے اس احتساب کواستحصال قراردیاہے،نواز شریف نیاپنی ذات کیلئے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے ٗپاکستان کا ہرادارہ مفلوج ہوچکا ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کو جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں