میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلم نگری سے دور رہنے کے بعد کرینہ کو اب جاندار کردار کی تلاش

فلم نگری سے دور رہنے کے بعد کرینہ کو اب جاندار کردار کی تلاش

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد سے اب تک کوئی فلم نہیں کی‘ وہ کئی فلموں سے انکار کر چکی ہیں
انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکیں
کرینہ صرف ناچ گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتیں بلکہ انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکیں۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بیٹے کی پیدائش کے بعد سے فلم نگری سے دور دور ہیں اور اب انہیں اچھے کردار کی تلاش ہے ۔ بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد سے اب تک کوئی فلم نہیں کی تاہم وہ کئی فلموں کے سکرپٹ کو دیکھتے ہوئے فلموں سے انکار کر چکی ہیں، جس کی وجہ انہیں جاندار کردار کی تلاش بتائی جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ اپنی آئندہ فلموں میں ہیرو کے ساتھ صرف ناچ گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتیں بلکہ انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں