ایران پڑوسی ممالک کے داخلی معاملات میں مسلسل مداخلت کررہاہے،سعودی عرب
شیئر کریں
یورپی یونین خلیجی ممالک کے مذاکرات میں مددکودہشتگردی کیخلاف سعودی عرب کیساتھ ملکر کام کریں گے، بیلجیئن وزیرخارجہ
سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنے کہاہے کہ انتہاپسندی،دہشتگردی کیخلاف جنگ سعودی عرب کی پالیسی ہے،قطر کو دہشتگردی میں معاونت نہ کرنے پر رضامند کرنے کی کوشش کی بعد قطر سے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق برسلز میں بیلجیئم کے وزیرخارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے عادل الجبیرکا کہنا تھا کہ بیلجیئن وزیرخارجہ کیساتھ یورپ سیمضبوط تعلقات سمیت دیگرمعاملات پرمثبت بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں،قطردہشتگردوں سے تعاون بند کرے،انہوں نے کہا کہ ایران دہشتگردوں کی حمایت مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے،ایران پڑوسی ممالک کے داخلی معاملات میں مسلسل مداخلت کررہاہے۔دوسری جانب بیلجیئن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرخارجہ کیساتھ علاقائی امورپربات چیت ہوئی،یورپی یونین خلیجی ممالک کے مذاکرات میں مددکیلئے تیارہے،انتہاپسندی ،دہشتگردی کیخلاف سعودی عرب کیساتھ ملکر کام کریں گے۔