پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی، 5ون ڈے ،3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا شیڈول طے
شیئر کریں
ٹیم کرسمس کے بعد26دسمبر کو نیوزی لینڈ پہنچے گی ،دورہ 31جنوری کو دورہ ختم ہوگا، شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ جلد کریگا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہو گیا،قومی ٹیم وہاں 5ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ جائے گی۔اس مختصر دورانئے کی سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم سری لنکا سے بھی مکمل سیریز کھیلے گی، جس کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے ۔آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت نومبر دسمبر میں پاکستان اور بھارت کی سیریز بھی شیڈول ہے لیکن اس سیریز کے ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دسمبر میں مسلسل چوتھی بارنیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ حکام نے دورے کی تفصیلات طے کردی ہیں اور شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ جلد کرے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کرسمس کے بعد26دسمبر کو نیوزی لینڈ پہنچے گی اور دورہ 31جنوری کو دورہ ختم ہوگا۔سا ل2017ء کے شروع میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ میں2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی۔2014اور2015میں پاکستان ٹیم نے پہلے ون ڈے سیریز اور پھر ورلڈ کپ کے لئے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔2016ء میں پاکستانی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلنے کیوی دیس گئی تھی۔