میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پریڈی پولیس کی سرپرستی نوسرباز نیلام گھروں کی آڑ میں سرگرم

پریڈی پولیس کی سرپرستی نوسرباز نیلام گھروں کی آڑ میں سرگرم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر ٹان کے تھانہ پریڈی کی حدود میں شہر کے قدیمی بازار صدر میں نوسربازوں نے نصف درجن سے زائد نیلام گھر کھول کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے جہاں آئے روز شہری نوسربازی کا شکار ہوتے دیکھائی دیتے ہیں بتایا گیا ہے کہ نیلام گھروں کے دونوں مالکان بااثر اور سیاسی اثر اسوخ رکھتے ہیں تاہم متعلقہ تھانہ کی رضامندی سے نوسربازوں نے شہریوں کی تذلیل اور دھوکا فراڈ کرنے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر رکھا ہے نوسر بازوں کے ہاتھوں نیلام گھر گیم میں پھسنے کے بعد شہریوں کی سرعام تذلیل اور فراڈ کیا جاتا ہے اگر کوئی متاثرہ شہری پولیس اسٹیشن کا رخ کرتا ہے تو اس کی سنوائی نہیں ہوتی بلکہ اس کے عزت نفس کو مجروع کر کے پولیس اسٹیشن سے دھکے مار کر باہر نکال دیا جاتا ہے صدر بازار کی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ نیلام گھروں کی ایک اپنی دنیا ہے جہاں پاکستان کے آئین و قانون لاگو نہیں ہوتے یہاں تو سادہ لوح شہریوں سے ایسے سلوک کیا جاتا ہے جیسے نوگو ایریا ہوتا ہے سادہ لوح شہریوں کو نوسرباز لوٹتے اور زدکوب کرنے کے حادثات بھی اکثر دکھائی دیتے ہیں نیلام گھروں میں کام کرنے والوں کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جاتی ہے اگر کسی ایک نیلام گھر پر کوئی واقعہ رونما ہو جائے تو تمام نیلام گھروں کے کارندے فورا اکٹھے ہو کر متاثرہ شہری کو ہراساں اور زدکوب کرتے ہیں ہمارے سامنے روزانہ سینکڑوں شہری نوسربازی کا شکار ہوتے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں آڈیشنل آئی جی کراچی ڈی آئی جی ساتھ اور ایس پی صدر ٹان اظہر جاوید سے ایسے مراکز جو نوسربازی میں ملوث اور شہریوں کی تضحیک کرتے ہیں ان خلاف کارروائی کر کے سادہ لوح شہریوں کو لٹنے سے بچایا جائے چونکہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کا حلف آپ نے اٹھا رکھا ہے ایسے گھنانا کاروبار کا کراچی کے قدیمی بازار صدر سے خاتمہ کر کے تاجر برادری اور شہریوں کے تحفظات دور کیئے جائیں تاکہ صدر بازار کی دوبارہ رونقیں بحال ہو سکیں بالاآخر ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں