میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریمنڈ ڈیوس کی دیت پنجاب حکومت نے ادا نہیں کی تھی ‘ شہباز شریف

ریمنڈ ڈیوس کی دیت پنجاب حکومت نے ادا نہیں کی تھی ‘ شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی دیت کی رقم پنجاب حکومت نے ادا نہیں کی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کیس میں پنجاب حکومت کا کوئی کردارنہیں تھا اس سے متعلق سوالات ان سے پوچھیں جن کے نام کتاب میںآئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی کتاب نے پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچادی ہے، جس میں اس نے اپنی رہائی سے متعلق کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے شہریوں کے رشتہ داروں کو دیت دینے کے لیے چوبیس کروڑ روپے کہاں سے آئے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے لیے دبائو تھا لیکن ایف آئی آر پنجاب حکومت نے ہی درج کرائی، انہوںنے کہاکہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ریمنڈ ڈیوس کی دیت کی رقم کے معاملے پرسو موٹو نوٹس یا جے آئی ٹی بننی چاہیے جس سے پتا چل سکے کہ دیت دینے کیلئے چوبیس کروڑ روپے کہاں آئے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں