10سال کیلئے قومی بجلی پالیسی منظور
شیئر کریں
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی قومی پالیسی منظور کرلی، پالیسی کے تحت کم لاگت پر سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کریں گے، ذیلی شعبوں کیلئے10سے 12پالیسیاں بنائی جائیں گی،نئی الیکٹریسٹی پالیسی 10سال کیلئے ہے۔ انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی قومی پالیسی منظور کرلی ہے،نئی الیکٹریسٹی پالیسی 10 سال کیلئے ہے، ذیلی شعبوں کیلئے10سے 12پالیسیاں بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاورسیکٹر میں لانگ ٹرم پالیسی نہیں بنائی گئی، بجلی منصوبے لگاتے وقت یہ نہیں دیکھا گیا کہ کہاں لگا رہے ہیں، لیکن بجلی کی پیداوار اور ترسیل کو درست سمت میں لے کر جائیں گے، پالیسی کے تحت شفاف طریقے سے پاورپلانٹ لگائے جائیں گے، متبادل توانائی کیلئے اقدامات پر غور کررہے ہیں۔اب نئی پالیسی کے تحت کم لاگت پر سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کریں گے۔نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی کے تحت اصول وضع کییجارہے ہیں، اب دس سال پالیسی ہے، اس میں مقامی فیول کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا، تمام پرائیویٹ سرمایہ کاروں کو اوپن اسٹریٹجی کے تحت دعوت دیں گے۔ پالیسی بناتے وقت بھرپور مذاکرات ہوئے،ہمارے لیے بجلی کی پیداوار ہی نہیں فنانس بھی بڑا مسئلہ ہے، بجلی گھروں کو دینے کیلئے 800 ارب سے 1500 ارب سالانہ دیناہوتے ہیں، اس سے گردشی قرضے بڑھتے ہیں،اسی طرح ٹرانسمیشن کا فرسودہ نظام اور گردشی قرضے بڑا چیلنج ہے، ہم نے ایک بنیاد رکھی ہے کہ مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کے تحت مسائل کو حل کریں گے۔ اگلاقدم اس پالیسی کے اندر جو اصول طے ہوئے ہیں، اس کے تحت ایک نیشنل ایکٹریسٹی پلان بنایا جائے گا۔