میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی کی عمارت مضبوط ہے ،ورنہ پرویزخٹک کی باتوں سے گرجاتی،ناصرشاہ

قومی اسمبلی کی عمارت مضبوط ہے ،ورنہ پرویزخٹک کی باتوں سے گرجاتی،ناصرشاہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی قومی اسمبلی کی تقریر پر طنزیہ تبصرہ کردیا۔نجی چینل کے پروگرام میں سید ناصر حسین شاہ نے پرویز خٹک کی مہنگائی اور غربت سے متعلق تقریرپر طنزیہ تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا کہ قومی اسمبلی کی عمارت مضبوط ہے اور پرویز خٹک کی باتوں سے گر نہیں گئی۔وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں وفاقی حکمران جماعت پی ٹی آئی چھٹے ساتویں نمبر پر آئی۔اْن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی جیتی، اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آئے گی۔ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے اسپتالوں میں جس طرح کا مفت علاج ہورہا ہے اور کہیں ہورہا ہو تو ہمیں بھی دکھادیں۔انہوں نے دوران گفتگو پوچھا کہ ہم انہیں کونسا چشمہ بھیجیں؟ جس سے انہیں سندھ حکومت کی کارکردگی نظر ا?جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں