میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگی رہنما سینیٹر مشاہد ﷲ خان انتقال کرگئے

ن لیگی رہنما سینیٹر مشاہد ﷲ خان انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد ﷲ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے ، نواز لیگ کے رہنما محمد زبیر کے مطابق مشاہد ﷲ خان کافی عرصے سے علیل تھے ۔محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مشاہد ﷲ خان سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہے ، ان کا شمار مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا، مشاہد ﷲ خان کی عمر 68 سال تھی۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مشاہد ﷲ خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ سینیٹر مشاہد ﷲ خان پارٹی کے وفادار اور سینئر رہنما تھے ، سینیٹر مشاہد ﷲ کا انتقال ہمارا بڑا نقصان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں