میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کے ساتھ نزدیکیاں بڑھ رہی ہیں اختر مینگل

اپوزیشن کے ساتھ نزدیکیاں بڑھ رہی ہیں اختر مینگل

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ جس دن ہم حزب اختلاف میں آگئے تو صحیح اپوزیشن کرکے چلائیں گے۔اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ذاتی تعلق ہے، جے یو آئی کے ساتھ بلوچستان میں اپوزیشن میں ہیں۔اخترمینگل سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپوزیشن کا حصہ بن گئے ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ بات چیت چل رہی ہے، اپوزیشن کے ساتھ نزدیکیاں بڑھ رہی ہیں۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ جس دن ہم اپوزیشن میں آگئے تو صحیح اپوزیشن کرکے چلائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں