میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹوری پارٹی کے رہنما بورس جانسن کا اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑا، پولیس طلب

ٹوری پارٹی کے رہنما بورس جانسن کا اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑا، پولیس طلب

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

برطانیا کی حکمران جماعت ٹوری پارٹی کے سرفہرست امیدوار بورس جانسن کی رہائشگا پر ہنگامی حالت نافذ ہونے کے بعد پولیس طلب کی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی حکمران جماعت ٹوری پارٹی کے سرفہرست امیدوار بورس جانسن کی رہائشگاہ پر تلخ کلامی اور جھگڑے کی آواز پر پڑوسی نے پولیس کو طلب کیا۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بورس جانسن کی گرل فرینڈ کیری سائمنڈ( Carie Symonds )کی جانب سے مجھے چھوڑ دو، میرے فلیٹ سے نکل جائو کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔تلخ کلامی، زور زبردستی سمیت پلیٹس ٹوٹنے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ برطانوی میڈیا نے بورس جانسن کے پڑوسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ تین بار دورازہ کھٹکھٹانے اور جواب نہ ملنے کے بعد اس نے پولیس سے مدد حاصل کرنے کے لیے 999 پر کال کی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا مگر کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے پر مزید تحقیقات روک دی گئیں۔واضح رہے کہ بورس جانسن نے اپنی اہلیہ میرینا وہیلر کو گذشتہ برس چھوڑ دیا تھا اورکیری سائمنڈ سے تعلقات استوار کرلیے تھے ، مذکورہ فلیٹ بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی مشترکہ رہائش گاہ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں