میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(کے ایم سی ) ہسپتالوں میں سہولیات نا پید،37 کروڑ کا نقصان

(کے ایم سی ) ہسپتالوں میں سہولیات نا پید،37 کروڑ کا نقصان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

مریضوں کے علاج کے لئے مکمل بجٹ استعمال نہیں کیا جاسکا ، بہتر انتظامات سے عدم توجہی برقرار ہے
سوبھراج میٹرنٹی، اسپینسر آئی اور سرفراز رفیقی ہسپتال میں ایم ایس کو آگاہی ،ذمہ داران کا تعین کریں، حکم
کے ایم سی اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے باوجود 37 کروڑ روپے کی بجٹ استعمال نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایم ایس نے کے ایم سی کے فنانشل ایڈوائزر کو ذمیدار قرار دے دیا۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت سوبھراج میٹرنٹی اسپتال، اسپینسر آئی اسپتال اور سرفراز رفیقی شہید اسپتال کے لئے مالی سال 20-2019، 22-2021 کے دوران 53 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے، کراچی کی اسپتالوں کو کروڑوں روپے کی بجٹ ادویات کی خریداری، ریڈیالوجی فلمس اور دیگر اخراجات کے لئے دی گئی لیکن اسپتالوں کی انتظامیہ مریضوں کے علاج کے لئے مکمل بجٹ استعمال نہیں کر سکی اور 37 کروڑ 20 لاکھ روپے لیپس ہو گئے، حالانکہ اسپتالوں کی انتظامیہ کے پاس موقع تھا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت مطلوبہ عملہ بھرتی کرتی یا پھر اسپتالوں کی ناکارہ مشینری کو ٹھیک کرواتی لیکن انتظامیہ اسپتالوں کی بہتری کے لئے اقدامات نہیں کر سکی۔ اعلی حکام نے تینوں اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹس کو آگاہ کیا جس پر تینوں ایم ایس نے دعویٰ کیا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن کے فنانشل ایڈوائزر بجٹ کے تمام معاملات کے ذمیدار ہیں، جبکہ بجٹ میں کمی کے باعث ادویات کی خریداری، آلات کی خریداری اور خستہ حال عمارتوں کی تعمیر نہیں ہو سکی۔ اعلی حکام نے سفارش کی ہے کہ ذمیدار افسران کا تعین کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں