میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر ، یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر ، یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔3اپریل کی ڈیڈ لائن گزرنے کے تین ہفتے بعد بھی رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 12 ہزار کے لگ بھگ تک ہی پہنچ سکی ہے ۔ ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ تاجروں کے خلاف یکم جولائی سے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ایف بی آر حکام کے مطابق ملک میں 37 لاکھ ریٹیلرز میں سے صرف تین لاکھ کے قریب سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں،اس اسکیم کے تحت ایف بی آرنے یکمشت ٹیکس ادائیگی پر پچیس فیصدرعایت کا اعلان کیا تھا۔یہ اسکیم 6 بڑے شہروں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے شروع کی گئی تھی۔ تاجروں کو آسان ماہانہ اقساط میں ٹیکس ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے ، رجسٹریشن موبائل ایپ میں تاجر دوست پیج کے ذریعے کروائی جا سکتی ہے جس کیلئے کسی فیس یا وکیل کی ضرورت نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں