میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی ،پی اے سی چیئرمین شپ ایم کیو ایم کو نہ دینے کا فیصلہ

سندھ اسمبلی ،پی اے سی چیئرمین شپ ایم کیو ایم کو نہ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی)کی چیئرمین شپ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ رواں ہفتے حل ہونے کاامکان ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی میں 34 محکمہ جاتی قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ایم کیو ایم پاکستان کو 8 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملنے کا امکان ہے ، سنی اتحاد کونسل یا آزاد امیدواروں کو 3 قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کو آزاد ارکان کی حمایت پر ایک قائمہ کمیٹی ملنے کا امکان ہے جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 22 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو ملے گی۔ایم کیو ایم کے مطابق پبلک اکانٹس کمیٹی، تعلیم، بلدیات، داخلہ سمیت دیگر قائمہ کمیٹیاں ہمارا حق ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں