میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹائون کراچی نیپراکے ریڈارپر،رہائشیوں کو50روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرنے پرجواب طلب

بحریہ ٹائون کراچی نیپراکے ریڈارپر،رہائشیوں کو50روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرنے پرجواب طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بحریہ ٹاؤن کراچی نیپرا کے ریڈار پر آ گیا رہائشیوں کو 50روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرنے پر 20 مارچ کو جواب طلب کر لیا گیا کے الیکٹرک سے سستی بجلی نہ لینے پر بڑی سبکی ہوگئی انتظامیہ کے مجرمانہ فیصلوں پر گذشتہ دنوں انتقامی کارروائی کانشانہ بننے والوں کی نیپرا میں دائرکردہ درخواست کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کو بحریہ ٹاؤن کراچی کے چند رہائشیوں کی جانب سے مہنگی ترین بجلی فروخت پر نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر انتظامیہ سے رہائشیوں کو کمرشل بجلی فروخت کرنے اور کے الیکٹرک سے بجلی نہ لینے کی وجوہات طلب کی گئیں ہیں۔ درخواست کی سماعت کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کوانتظامیہ کو بیس میگا واٹ بجلی دینے کی پیشکش بھی کی گئی ہے جس پر بحریہ ٹاؤن کا وفدکسی بھی قسم کاجواب دینے سے قاصر رہا ہے نیز انتظامیہ کی جانب سے چند رہائشیوں کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کے تمام تر رہائشیوں کے بجلی کی موجودہ قیمتوں سے مطمئن ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کے الیکٹرک سے سستی بجلی نہ لینے اور انہیں تمام تر امور سے متعلق انفراسٹرکچر دینے کے بعد بھی رہائشیوں کو بجلی کی فراہمی کا ٹھیکہ نہ دینے پربحریہ ٹاؤن سے جواب طلب کر لیا گیا ہے جس کے تحت ا ٓئندہ چند روز میں انتظامیہ گھریلو صارفین کو کمرشل بجلی فروخت کرنے پر اپنا جواب جمع کروائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں