میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزائوں کا نظام رائج کردیا ،سعید غنی

کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزائوں کا نظام رائج کردیا ،سعید غنی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزائوں کا نظام رائج کردیا ہے ۔ چند لوگ بجلی چوری کرتے ہیں تو پورے علاقے کو سزا دی جاتی ہے ۔ گرمی کی وجہ سے کوئی انتقال کرتا ہے تو اس کی ایف آئی آر کے الیکٹرک کے خلاف داخل ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو کی جانب سے حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کے خلاف پیش کردہ قرارداد پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ کسی مہذب معاشرے میں اجتماعی سزائوں کا نظام نہیں لیکن بدقسمتی سے کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزائوں کا نظام رائج کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جو بل ادا کرتے ہیں وہ بھی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں، چند لوگ بجلی چوری کرتے ہیں تو پورے علاقے کو سزا دی جاتی ہے ۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں بارہ گھنٹے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہے ۔ کے الیکٹرک ظلم،جبر اور زیادتیاں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو انسانی مسئلہ سمجھ کر دیکھنا چاہئے ۔ یہاں امتحانات چل رہے اکثر امتحانی سینٹر میں بجلی نہیں ہے ، ایسی گرمی میں بغیر بجلی کے بیٹھنے والا بچہ کیا نتیجہ دے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ بجلی بارہ گھنٹے بند رہتی ہے تو پانی کا مسئلہ بھی شدت اختیار کر جاتا ہے ۔ سعید غنی نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے اگر کوئی شخص انتقال کرتا ہے تو اس کی ایف آئی آر کے الیکٹرک کے خلاف داخل ہونا چاہئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں