میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دُہری شہریت والے شخص کی جج تعیناتی پر پابندی ، آئینی ترمیمی بل جمع

دُہری شہریت والے شخص کی جج تعیناتی پر پابندی ، آئینی ترمیمی بل جمع

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

دُہری شہریت والے شخص کو جج تعینات کرنے پر پابندی کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کراودیا گیا۔ رکن جے یو آئی (ف) نور عالم خان نے نجی آئینی ترمیمی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروادیا۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ دُہری شہریت کے حامل شخص کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے پر پابندی ہونی چاہیے ۔ بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ترمیمی بل میں کہا گیا کہ دہری شہریت کا حامل شخص سپریم کورٹ کا جج تعینات نہیں ہوگا۔بل کے متن میں مزید کہا گیا کہ دہری شہریت رکھنے والا کوئی شخص ہائی کورٹ کا جج نہیں ہو سکتا اور نا ہی عدالت کا افسر اور ملازم تعینات ہو سکتا ہے ۔اس میں کہا گیا کہ جن ججز کی دہری شہریت ہو وہ اپنے اصل ملک کے مفاد کو داؤ پر لگاتے ہیں، آئین کے تحت ججز کی ریاست سے وفاداری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات جسٹس بابر ستار کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے سے دُہری شہریت پر ایک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اُن کی بطور جج تعیناتی کے دوران یہ ایسی کوئی شرط اس منصب پر لاگو نہیں تھی دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے ترجمان نے ایک وضاحت میں یہ بھی کہا تھا کہ جسٹس بابر ستار اپنی تعیناتی سے قبل اس معاملے کو تب چیف جسٹس کے علم میں پہلے سے ہی لاچکے تھے۔ حالیہ کچھ عرصے سے جسٹس بابر ستار کے کچھ فیصلوں سے ملک میں موثر حلقے اور وفاقی حکومت خائف دکھائی دیتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں