میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حملوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلیں گے، شہباز شریف

حملوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلیں گے، شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث ہے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا،سویلین تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث تمام افراد پر انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا، فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کو آئین کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،9 مئی کو عمران نیازی کے حکم پر ان کے جتھوں نے ملک دشمنی کی اور بدقسمتی سے وہ کام کردکھایا جو 75 برس میں دشمن نہ کر سکا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں وزیر اعظم کو9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں پرقانونی گرفت کے لئے اب تک کے اقدامات، گرفتاریوں اور قانونی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم شہبازشریف کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کی قانونی گرفت کے لئے اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ د ی اورجناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاریوں اور قانونی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم یہاں اہم مقصد کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔اجلاس کا مقصد گزشتہ ہفتے کے اجلاس میں ہونے والے معاملات کا جائزہ لینا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نو مئی کو ملکی تاریخ کے سیاہ اور تاریخ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اس دن پاکستان کے لبادے میں دہشتگردی اور ملک دشمنی کی گئی۔عمران نیازی نے وہ کام کیا جو 75سال میں دشمن نہ کر سکا۔ کالعدم ٹی ٹی بی نے قائد اعظم زیارت کو جلایا ،عمران نیازی اور اس کے جتھے نے قائد اعظم ہائوس لاہور کو جلایا ، کالعدم ٹی ٹی پی نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا تھا،9مئی کو پاکستان دشمنوں نے پھر جی ایچ کیو پر حملہ کیا ،ریڈیو پاکستان پشاور اور ایف سی سکول کو جلایا گیا،بے شمار واقعات ہوئی جنہوں نے پوری قوم کو ذہنی اذیٹ میں مبتلا کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا،یہ یقینی بنایا جائے کہ کسی بے گناہ سے زیادتی نہ ہو جبکہ گھنائونے فعل کا ارتکاب کرنے والا ایک بھی مجرم سزا سے بچنا نہیں چاہیے ۔یہ بات کوئی مذاق نہیں ہے کہ دہشتگرد کراچی میں ایئرفورس کی تنصیبات پر حملہ کریں اور اربوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچائیں اور عمران نیازی کے جتھے میانوالی میں پہنچ جائیں اور دشمن کے خلاف استعمال کرنے کے لیے قوم کی خون پسینے کی کمائی سے خریدے گئے ہوائی جہازوں کو آگ لگانے کی منحوس کوشش کریں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ طے ہوا تھا کہ کسی شخص کو، چاہے وہ منصوبہ بندی میں شامل ہے، اکسانے میں شامل ہے، چاہے اس نے غلیظ گالیاں دیں اور نعرے لگوائے اور چاہے وہ توڑ پھوڑ میں شامل تھا، کوئی بھی قانون کے آہنی ہاتھوں سے بچ نہیں سکتا۔شہباز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ سویلین تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث تمام افراد پر انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا،فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کو آئین کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی شریک ہوئے، اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندے اور وفاقی افسران بھی شریک تھے۔اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے 9 مئی سے متعلق گرفتاریوں اور کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں مشاورت بھی کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء اور پارٹی رہنمائوں نے بھی ملاقات کی جس میں معاشی،سیاسی اور قانونی معاملات کا جائزہ لیاگیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے لیگل ٹیم سے سپریم کورٹ میں جاری مقدمات بارے بھی مشاورت کی ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کو سپریم کورٹ میں جاری مقدمات بارے میں بریفنگ دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں