میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوگل کا ڈوڈل گاما پہلوان کے نام

گوگل کا ڈوڈل گاما پہلوان کے نام

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل برصغیر کے نامور پہلوان غلام محمد بخش عرف گاما پہلوان کے نام کیا ہے۔ برصغیر کے نامور پہلوان غلام محمد بخش عرف گاما پہلوان کی144ویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر گوگل سرچ انجن کے لوگو کے بیچ میں گاما پہلوان کا خاکہ لگایا گیا ہے جس کے ہاتھ میں گرز ہے۔ گوگل سرچ انجن پر لگائے گئے گاما پہلوان کے خاکے پر کلک کیا جائے تو گوگل اپنے صارف کو سیدھا ویکی پیڈیا کے اس لنک پر لے جاتاہے، جہاں گاما پہلوان کے بارے میں تفصیلات موجود ہیں۔ واضح رہے کہ گاما پہلوان کو ناقابل شکست رہنے پر رستمِ زماں بھی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے 50 سالہ کیریئر میں 400 سے زائد کشتیاں جیتیں۔ گاما پہلوان کا اصل نام غلام محمد بخش تھا اور وہ ضلع امرتسر کے گاؤں جبووال میں پہلوانی سے وابستہ ایک مسلمان کشمیری گھرانے میں 22 مئی 1878 کو پیدا ہوئے ہوئے تھے۔ ان کے والد محمد عزیز بخش اور ان کے بڑے بھائی امام بخش بھی پہلوان تھے۔پاکستان کی آزادی کے موقع پر 1947 میں گاما پہلوان کا خاندان امرتسر سے لاہور کے علاقے موہنی روڈ پر منتقل ہو گیا تھا۔ گاما پہلوان 23 مئی 1960 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے اور انہیں لاہور کے پیر مکی مزار کے قریب قبرستان میں دفن کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں