میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم کراچی کا بدنام زمانہ چپراسی نقل مافیا کا سرغنہ بن گیا

محکمہ تعلیم کراچی کا بدنام زمانہ چپراسی نقل مافیا کا سرغنہ بن گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ تعلیم کراچی کا بدنام زمانہ چپراسی نقل مافیا کا سرغنہ بن بیٹھا فی طلبہ 5 سو روپے لے کر کھلے عام نقل کروائی جارہی ہے جس کو اسکول ہیڈ ماسٹر سمیت ڈائریکٹر آفس کے خاص افسران کی آشیرباد حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کراچی کے گورنمنٹ ٹیکنیکل اسکول جیکب لائن کا چپراسی جو کہ عمران کالا کے نام سے مشہور ہے مذکورہ اسکول سمیت دیگر مراکز میں بھی اپنے ڈائریکٹر اسکول کے دفتر سے قائم خاص تعلقات کی بنا پر کرپشن کا بے تاج بادشاہ بنا ہواہے، مختلف اسکولوں میں دوران امتحانات نقل کروارہا ہے جس کے عوض فی طالب علم 500 روپے وصول کررہا ہے، اس کے خلاف متعد بار محکمہ میں شکایت کی بنیاد پر کارروائی عمل میں آچکی ہے لیکن یہ رشوت کے زور پر ہر بار بچ نکلتا ہے، اس وقت اس کا حاضری رجسٹر ڈائریکٹر تعلیم کے دفتر واقع کریم آباد میں ہے جہاں ڈائریکٹر کے پی ایس کے ساتھ اسکی سازباز ہے، جو کہ اسکے فرنٹ مین کی حیثیت سے تمام تر کارنامے انجام دیتا ہے مبینہ طور پر ان کا بیٹر کہا جاتا ہے، اس کی کرپشن کا اندازہ اس کے شاہانہ ٹھاٹ باٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں