میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں نفرت، تقسیم، پولرائزیشن کی سیاست کیخلاف ہوں،بلاول بھٹو

میں نفرت، تقسیم، پولرائزیشن کی سیاست کیخلاف ہوں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی جبکہ میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف ہوں۔دورہ چین پر روانگی سے قبل امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھاکہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کو ہرسطح پرامریکا سے روابط جاری رکھنا چاہیے اور امریکا و پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھ کروسیع تر،گہرے اورزیادہ بامعنی تعلقات بنائیں، افغانستان کے انسانی بحران اورتباہ حال معیشت سے فوری طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں، پاکستان اورعالمی برادری کیلئے تباہی ہوگی، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق لیے جا سکتے ہیں، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے دہشتگردی کیخلاف کامیابی کے امکان زیادہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کا مخالف ہوں، ہمیں یقین ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے کافی بڑی ہے۔بلاول کا کہنا تھاکہ والدہ بینظیربھٹو، نانا ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کی اہم شخصیت ہیں، انکے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں