میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ،وزیراعظم کا سمپل گذشتہ روز لیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا کورونا وائرس کے لیے کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آ گئی ، ان کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز شوکت خانم ہسپتا ل میں کیا گیاتھا۔واضح رہے کہ فلاحی ادارے ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔چند دن قبل اسلام آباد میں فیصل ایدھی نے وزیر اعظم سے ان کے آفس میں ملاقات کی تھی اور کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں