میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امین الحق نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

امین الحق نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،انہیں آئی ٹی اور ٹیلی کام کا وزیر بنایا جائے گا۔ بدھ کو وفاقی کابینہ میں ایک اور اتحادی جماعت کے وزیر کا اضافہ ہوگیا ، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔ تقریب حلف برداری ایوان صدر کے لان میں ہوئی، جہاں صرف چند اہم شخصیات نے کورونا وائرس سے بچا ئوکے ایس او پیز کے تحت شرکت کی، صدر مملکت نے امین الحق سے حلف لیا۔کراچی کے حلقہ این اے 251 سے ایم کیو ایم کے منتخب رکن قومی اسمبلی امین الحق کو خالد مقبول صدیقی کی جگہ وفاقی وزیر بنایا گیا ، امین الحق کو آئی ٹی اور ٹیلی کام کا وزیر بنایا جائے گا۔امین الحق کے وزیر بننے کے بعد وفاقی وزرا کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ امین الحق کی کابینہ میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے وفاقی وزرا کی تعداد 2ہوگئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں