میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غلط انجکشن سے مفلوج ہونے والی بچی نشوا انتقال کرگئی

غلط انجکشن سے مفلوج ہونے والی بچی نشوا انتقال کرگئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

غلط انجکشن سے مفلوج ہونے والی بچی نشوا انتقال کرگئی، دارالصحت ہسپتال میں بچی کو غلط انجکشن لگایا گیا تھا، متاثرہ بچی لیاقت نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھی۔تفصیلات کے مطابق معصوم نشوا لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھی،دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنے کے باعث نشوا کا اکہتر فیصد دماغ مفلوج ہوچکا تھا جبکہ اس کے ہاتھ پائوں بھی ٹیڑھے ہوچکے تھے ۔یاد رہے گزشتہ روز نشواکیس میں پولیس نے غفلت کی مرکزی کردار مڈ وائف ثوبیہ کو بھی گرفتار کر لیا۔ پہلے سے گرفتار میل نرس معیز کی نشاندہی پر اتوار کے روز تیسری گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔پولیس کے مطابق ثوبیہ نے ہی آغا معیز کو انجکشن بھر کر دیے تھے جن پر لیبلنگ نہیں کی گئی۔ آغا معیز نے ٹرانسپیرنٹ دکھنے والے دونوں انجکشن لیبلنگ نہ ہونے کے باعث غلط لگا دیے ۔گرفتار کی گئی مڈ وائف ثوبیہ کو ویمن پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سے قبل اتوار کے ہی روز پولیس نے مزید دوا سٹاف ممبران کو حراست میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں ایڈمن انچارج شہباز اور نرسنگ انچارج عاطف جاوید شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں