میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات ، محفوظ یار خان کے انکشاف پرمتحدہ رہنماؤں کو تشویش

سینیٹ انتخابات ، محفوظ یار خان کے انکشاف پرمتحدہ رہنماؤں کو تشویش

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان کا سینیٹ انتخابات سے متعلق اہم انکشاف سامنے آ نے پر متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے متعدد رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تنظیمی ڈھانچے کو منظم رکھنے کے لیے رات گئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ضمیر فروشی کا حصہ بننے والے رکن سندھ اسمبلی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا گیا آ ئندہ سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی تیارہو گئی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان کے سینئر رہنما کی جانب سے پارٹی کے متعدد سابق رکن سندھ اسمبلی کے 2018کے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بننے سے متعلق بیان سامنے آ نے پرپارٹی میں انتشار کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے گذشتہ روز رات گئے اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس میں اہم فیصلے زیر غور آ ئے ہیں اجلاس میں پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بننے والے اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائیوں کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جبکہ محفوظ یار خان سے بیان سے متعلق مذکورہ اراکین کے نام بھی طلب کیے گئے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سینئر رہنماکے سینیٹ انتخابات سے متعلق اہم بیان پر سامنے آ نے پر متحدہ قومی موؤمنٹ نے ایوان بالا میں اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات نہ ہونے سے متعلق بھی مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت پارٹی کے تمام تر رکن سندھ اسمبلی کی کڑی نگرانی کے لیے انہیں کسی بھی جماعت سے رابطے کرنے اور انہیں سیاسی بیان بازی سے گریز کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم سینیٹ انتخابات کے حتمی ایجنڈے سے متعلق آ ئندہ چند روز میں پارٹی کی جانب سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں