میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حسن نواز کی شاندار سنچری ،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو کرارا جواب

حسن نواز کی شاندار سنچری ،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو کرارا جواب

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

205 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا
پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا

تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پورا کر کے فتح سمیٹ لی۔ سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے آج نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں کرارا جواب دے کر 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز شاندار اور جارحانہ انداز میں کیا، پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ دونوں اوپنرز نے پاور پلے کے 6 اوورز کا بہت ہی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ فائدہ اٹھایا اور پارٹنر شپ قائم کر کے 5.5 اوورز میں سکور 74 تک پہنچا دیا جس کے بعد محمد حارث 20 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہو گئے۔پہلی وکٹ گرنے کے کے بعد بھی پاکستانی بیٹرز نے ہدف پر نظریں جما کر تیز بیٹنگ جاری رکھی اور 10 اوورز میں سکور 124 تک پہنچا دیا، اس دوران حسن نواز نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے کپتان سلمان آغا نے بھی تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی۔دونوں بیٹرز کی تیز بیٹنگ اور پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان نے با آسانی میچ 4 اوورز پہلے ختم کردیا، حسن نواز 105 اور سلمان آغا 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں