پنجاب اسمبلی ،عمران خان کی تصویر لہرانے پر ہنگامہ برپا
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کردیا گیا جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر ایوان میں لانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور حکومتی ارکان اپوزیشن کے خلاف ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔ پنجاب اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان کی تقریر کے آغاز میں ہی ہنگامہ برپا ہوگیا اور اپوزیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی تصویر ایوان میں لہرائے جانے پر شور شرابا شروع ہوگیا۔شور شرابے کے دوران نعرے بازی اور احتجاج اتنا بڑھا کہ ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کو اجلاس 10منٹ کے لیے ملتوی کرنا پڑا اور حکومتی ارکان ایوان سے واک آوٹ بھی کر گئے۔حکومتی ارکان کو منا کر ایوان میں لایا گیا تو دوبارہ اپوزیشن لیڈر نے بحث کا آغاز کیا۔