میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان

مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیس آپریشن کرکے مرتضیٰ بھٹوکی طرح مجھے گھرمیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،ان کی کوشش ہوگی پی ٹی آئی کوالیکشن سے باہرکیاجائے کیونکہ ان کوخطرہ ہے کہ اگر الیکشن ہوگیا تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی ،یہ کون کر رہا ہے، کس کو خوف ہے کون اتنا طاقتور ہے،عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے، اگریہ ملک پربیٹھے رہے توآپ کاکوئی مستقبل نہیں، ہفتے کو مینار پاکستان کا جلسہ ظلم کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ایسا کریک ڈائون تو آمریت میں بھی نہیں دیکھا تھا، جنرل مشرف کے مارشل لا میں بھی ایسا کریک ڈائون نہیں دیکھا، راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم میں کارکنان کو پکڑا جا رہا ہے، میڈیا پر پریشر ہے کہ عمران خان کو نہ دکھا، آج عدالت سے پتہ چلا میرے خلاف کیسز کی تعداد 143ہو چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ کرکٹ میں کئی ریکارڈ توڑے لیکن آج میں کیسز میں بھی توڑ چکا ہوں، میرے خلاف زیادہ تر دہشت گردی، غداری، توہین مذہب کا کیس بھی کیا گیا، مجھے اپنے کیسز کی فکر نہیں کارکنان کی فکر ہے، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے، ہمارے اوپر ہی حملہ کرتے ہیں اور ہمارے اوپر ہی کیس کر دیتے ہیں، انشااللہ ہفتے کو مینار پاکستان میں جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کا جلسہ ظلم کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، مینار پاکستان میں ایک جاگی ہوئی قوم نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو مخاطب کر کے اپنے اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کے لیے پیش نے ہونے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے انہیں عدالت پیشی سے روکنا اور ان کے کارکنوں کو اشتعال دلایا،پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اس روز مجھے قتل کرنے کا مکمل منصوبے بنایا گیا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا چلا کہ مجھ پر توہینِ عدالت لگ گئی ہے میں اسلام آباد ہائی کے جج کو بتانا چاہتا ہوں کہ دیکھیں میرے ساتھ ہوا کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں