چھٹیاں منانے آئے جوڑے پر پہاڑی شیر کا حملہ
شیئر کریں
ایک جوڑے پر پہاڑی شیر نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ چھٹیاں گزارنے کولوراڈو کے علاقے چیفی میں چھٹیاں گزارنے آئے ہوئے تھے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ رات کو 10 بجے کے قریب پیش آیا جب میاں بیوی کولوراڈو کی کاؤنٹی چیفی میں اپنے گھر کے باہر وقت گزاری کر رہے تھے۔شوہر کا کہنا تھا کہ وہ اْس وقت ٹب میں موجود تھا جب اْسے اپنے سر پر شدید چبھن کے ساتھ گرفت کا احساس ہوا جیسے اْسے دبوچا جارہا ہو۔اس موجود اہلیہ نے شیر پر پانی پھینکا اور شور مچا کر اسے ڈرانے کی کوشش کی۔ علاوہ ازیں اہلیہ نے ٹارچ کی لائٹ بھی شیر پر ڈالی جس سے اْس کی شاخت پہاڑی شیر کے طور پر ہوئی.سیکورٹی عملے کے مطابق اہلیہ کی یہ بروقت تدبیر کام کرگئی اور شیر روشنی اور ہنگامے سے گھبرا کر ٹب میں موجود مرد سے تقریباً 20 فٹ پیچے ہٹ کر پہاڑی ٹیلے پر چلا گیا انہیں دیکھنے لگا اور پھر بھاگ گیا۔ شوہر کے سر میں اور دائیں کان کے پاس معمولی خراشیں ا?ئیں۔