میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کارکنان نے کینال روڈ پر دوبارہ خیمے لگانا شروع کر دیے

پی ٹی آئی کارکنان نے کینال روڈ پر دوبارہ خیمے لگانا شروع کر دیے

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کینال روڈ پر دوبارہ سے خیمے لگانا شروع کر دیے جس سے کینال روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ حکومت نے چند روز قبل اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کے ذریعے کینال روڈ اور زمان پارک کے اطراف میں آپریشن کر کے خیمے اکھاڑ کر تمام رکاوٹیں ہٹا دی تھیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے اب دوبارہ سے کینال روڈ پر ڈیرے ڈالنے شروع کردیے ہیں اور کینال روڈ پرخیمے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مین کینال روڈ پرخیمے لگنے سے ٹریفک کا پہلے کی طرح ایک بار پھر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ مختلف شہروں سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک میں موجود ہیں جو ان خیموں میں قیام کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں