زلزلے میں گزشتہ روز کے نقصانات، رپورٹ جاری
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۲ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
ملک کے بیشتر مقامات پر گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندو کش پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کے بعد 3.7 کا ایک آفٹرشاک بھی آیا۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں زلزلے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مختلف مقامات پر 66 افراد زخمی ہوئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ میں بتایا کہ صوابی میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے، چترال میں گھر، چھت اور دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے استور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستہ بلاک ہو گیا، اسلام آباد کے علاقے ایچ الیون میں خداداد ہائٹس بلڈنگ کو نقصان پہنچا۔