میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مافیا نے پیٹرول سپلائی لائن میں کلپ لگا کر چوری شروع کر دی

مافیا نے پیٹرول سپلائی لائن میں کلپ لگا کر چوری شروع کر دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پیٹرول سپلائی کرنے والی مین لائن میں متعدد مقامات پر کلپ لگاکر چوری شروع کر دی ہے۔اب تک کراچی کے مختلف تھانوں میں پیٹرول سپلائی کرنیوالی کمپنیوں کی مدعیت میں پیٹرول چوری کے 5 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سے اندرون ملک پیٹرول سپلائی کرنے والی 2 مین لائنوں میں کلپ لگا کر پیٹرول چوری کیا جارہا ہے، اس غیر قانونی کاروبار سے منسلک افراد مین سپلائی لائن میں ڈرل کرکے سوراخ کرتے ہیں اور کلپ لگا کر بند کردیتے ہیں۔کراچی سے دو لائنوں، کراچی محمود کوٹ (کے ایم کے)پائپ لائن اور کورنگی پورٹ قاسم لنک (کے پی کیو ایل)پائپ لائن، کے ذریعے پورے ملک کو پیٹرول کی ترسیل کی جاتی ہے۔کے ایم کے کیماڑی میں واقع کراچی پورٹ سے شروع ہوتی ہے جس کی کل لمبائی 870 کلومیٹر ہے اور اس سے سالانہ 6 ملین ٹن پیٹرول ملک بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے جس کو پاک عرب پائپ لائن کمپنی(پی اے آر سی او)لمیٹڈ چلارہی ہے۔دوسری طرف کے پی کیو ایل، بن قاسم میں واقع پورٹ قاسم سے شروع ہو رہی ہے جس کی کل لمبائی 786 کلومیٹر ہے اور اس سے سالانہ آٹھ ملین ٹن پیٹرول سپلائی کیا جاتا ہے۔ کے پی کیو ایل کو بھی پاک ارب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (پی اے پی سی او)چلا رہی ہے۔مین سپلائی لائن سے پیٹرول چوری کا پہلا مقدمہ نمبر 448/22 مورخہ 24 نومبر 2022 کو تھانہ بن قاسم میں پی اے پی سی او کی انتظامیہ کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم ملزمان پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا میں واقع سیوریج نالے کے قریب کلپ لگا کر پیٹرول کیا جاتا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں