میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی سی ایل، انٹرنیٹ کنکشن غیر قانونی طور پر چلنے کا انکشاف

پی ٹی سی ایل، انٹرنیٹ کنکشن غیر قانونی طور پر چلنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار)پی ٹی سی ایل کے سینکڑوں انٹرنیٹ کنکشن کے غیر قانونی طور پر چلنے کا انکشاف سامنے آ گیا، بین الاقوامی کمپنی اتصالات نے پی ٹی اے کے احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا۔ ملک بھر میں چلنے والے براڈ بینڈ اور فائبر کنکشن کی بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق کسی قسم کے قوانین تاحال وضع نہ کیے جا سکے۔ سروس کا استعمال نہ کرنے والے متعدد صارفین کے نام پر غیر قانونی کنکشن بند نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے ملک دشمن عناصر کو با آسانی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں معاونت کا سلسلہ گزشتہ کئی عرصوں سے جاری ہے جس کے تحت سینکڑوں انٹرنیٹ کنکشن کی بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق کسی قسم کا کوئی اقدام تاحال اب تک نہیں اٹھایا جا سکا ہے۔غیر قانونی انٹرنیٹ کنکشن کے استعمال کی روک تھام سے متعلق چند برس قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر میں موجود تمام تر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو صارفین کے انٹرنیٹ کنکشن بائیو میٹرک سے تصدیق کروانے کی ہدایات کی گئیں تھیں جسے ماننے سے پی ٹی سی ایل کی جانب سے صاف انکار کر دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں ملک بھر میں غیر قانونی انٹرنیٹ کنکشن کی فراہمی زور و شور سے جاری ہے جس کے تحت محکمے کا سیلز ڈیپارٹمنٹ ماہانہ نئے صارفین لانے کا ٹارگٹ پورا کرنے کی غرض سے آج بھی کسی بھی فرد کو شناختی کارڈ کے عوض ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مہیا کر رہاہے جس کا فائدہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے اپنے مذموم مقاصد میں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں