میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کی پیشی پر کارکن ساتھ جائیں گے،فضل الرحمن

مریم نواز کی پیشی پر کارکن ساتھ جائیں گے،فضل الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدرمولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ مریم نوازکی 26مارچ کونیب میں پیشی کے موقع پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما اورکارکنان بھی اظہاریکجہتی کیلئے ان کے ہمراہ جائیں گے ،پی ڈی ایم متحد ہے اورباہمی رابطوںکے ذریعے معاملات کومکمل کنٹرول کرلیا جائے گا ،پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کی رائے کااحترام کرے،ہم پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کاانتظار کررہے ہیں اوران کے دلائل پر غورکرنے کرنے کیلئے تیار ہوں گے،لانگ مارچ ضرورہوگااورسربراہی اجلاس میںاس کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا پی ڈی ایم کے صدر اورسربراہ جے یو آئی(ف) مولانافضل الرحمان کی سربراہی میں وفد نے جاتی امراء رائے ونڈمیں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نوازاور پنجاب اسمبلی میںقائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شاہدخاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثنا اللہ خان اوردیگر بھی موجودتھے۔ ملاقات میںملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،پی ڈی ایم اتحاد کوبرقراررکھنے،استعفوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ،اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا اور طے کیا گیا کہ پیپلزپارٹی سے رابطے جاری رہیںگے اور سی ای سی کے فیصلے کاانتظار کیا جائے گا ،ملاقات میں طے پایا کہ مقاصدکے حصول کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھاجائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں