وفاقی حکومت کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں مزید نکات کو شامل کرنے کے لیے صوبوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں، اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے یا اپریل کے پہلے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اگر وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحتیاب ہو گئے تو وہ اجلاس میں براہ راست شریک ہوں گے، بصورت دیگر وزیراعظم کی اجلاس میں ورچوئل شرکت متوقع ہے۔